رمضان المبارک ، اشیاء ضروریہ کی نئی ریٹ لسٹ جلد جاری کی جائیگی‘ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت پرائس کمیٹی کا اجلاس

سمیراحمد سید کی زیر صدات ملٹی نیشنل ونیشنل کمپنیوں کے سٹالز کے حوالے سے بھی اجلاس ،کمپنیاں رعایتی نر خوں پر سٹالز لگانے کیلئے رابط کریں

بدھ 9 مئی 2018 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید کی زیر صدات رمضان بازاروں میں ملٹی نیشنل ونیشنل کمپنیوں کے سٹالز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس شیزان انٹرنیشنل ،دیوان فوڈز،بابا رائس،قرشی انڈسٹریز،مرحبا لیبارٹری،پاکستان فروٹ جوس،منیلا آئل ،لانیچر،ہمدرد لیب،آفتاب قرشی،کسان اور دیگر کمپنیوں کے نمائندگان اور ڈی او انڈسٹری ،ڈی او فوڈ اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان سمیت دیگرنے شرکت کی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ نیشنل ملٹی کمپنیاں رعایتی نرخوں پر اپنے اسٹالز رمضان بازار میں لگائیں۔ اسٹالز کی سکیورٹی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ااسٹالز کو نمایاں جگہ پر لگانے کے لیے جگہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پراڈکٹ کے اعلانات بھی کئے جائیں گئے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ خواہش مند کمپنیاں رعایتی نر خوں پر سٹالز لگانے کے لئے ڈی او فوڈ سے رابط کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل و نیشنل کمپنیوں کو اسٹالز کے حوالے سے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جائیگا۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت پرائس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔جس میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اشیاء ضررویہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صارفین اور تاجران کے نقطہ نظر کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد اشیاء ضروریہ کی نئی ریٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔دیگر اضلاع میں اشیاء ضروریہ کے حوالے سے ڈی او انڈسٹریز نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے اشیاء ضروریہ کے ریٹس کو کنٹرول میں رکھا جائے گا۔