ایران میں موجود جرمن کمپنیاں اپنا سرمایہ واپس نکال لیں،امریکہ

بدھ 9 مئی 2018 18:03

واشنگٹن\برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے اپنے انخلا کے بعد ایران میں سرگرم جرمن کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں۔

(جاری ہے)

بد ھ کو جرمن دارالحکومت برلن میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمن اداروں کو فوری طور پر ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دینا چاہییں۔دوسری جانب امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ ایران کیخلاف امریکی پابندیاں دوبارہ نافذ ہو چکی ہیں اور ایران میں کام کرنے والے غیرملکی اداروں کے پاس صرف چند ماہ کا وقت ہے کہ وہ وہاں اپنے کاروبار بند کر دیں۔

متعلقہ عنوان :