ریون کا کیو آئی سی ٹی ڈی پی ورلڈ کے ساتھ سولر شراکت داری کا اعلان

بدھ 9 مئی 2018 18:29

ریون کا کیو آئی سی ٹی ڈی پی ورلڈ کے ساتھ سولر شراکت داری کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ریون انرجی لمیٹڈ نے کیو آئی سی ٹی ,ڈی پی ورلڈمیں اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے ۔185کلو واٹ سولر کارپورٹ کی تنصیب فوٹو وولٹیک مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحانات کے عین مطابق ہے ،یہ انرجی سسٹم نہ صرف کیو آئی سی ٹی ڈی پی ورلڈ کی توانائی کے اخراجات میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ اس کے نتیجے میں سالانہ108ٹن کاربن ایمو نیشن کی مد میں بھی بچت متوقع ہے ،اس موقع پر ڈی پی ورلڈ پاکستان کے سی ای او, جنید ضمیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس منصوبے میں محض توانائی کی بچت کیلئے ہی سرمایہ کاری نہیںکی بلکہ اس منصوبے کا اہم مقصد ماحولیات کا تحفظ کرنا بھی ہے ،ایک ذمہ دار کارپورٹ شہری کی حیثیت سے ہمارا یقین ہے کہ جہاں ہم کام کررہے ہیں وہاں کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور آلودگی سے بچایا جائے ،ریون انرجی کے سی ای او,مجتبیٰ حیدر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسے کاروباری افراد جو کہ شمسی توانائی کے خواہاں ہیں اور ان کے پاس پینلز کی تنصیب کیلئے چھت موجود نہیںہے ،ان کیلئے سولر کارپورٹ ایک بہترین آپشن ہے ،یہ سولر کارپورٹ نہ صرف توانائی کی بچت کے ذریعے کاروبار کیلئے مفید ہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میںبھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،کیو آئی سی ٹی ڈی پی ورلڈ انتظامیہ کی جانب سے سولر کارپورٹ کی تنصیب کا فیصلہ انتہائی مستحسن اقدام ہے اور اس اقدام سے ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کے اہم فریضے میں کیو آئی سی ٹی ڈی پی ورلڈ نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریون انرجی لمیٹڈ داؤد ہرکولیس گروپ کا ایک حصہ ہے اور پاکستان میں صنعتی سولر سالوشنز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

متعلقہ عنوان :