مسلم لیگ (ن) حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، مختلف شعبوں پر ٹیکس کم کیا ، زراعت کے شعبہ کو ٹیکس فری کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر درشن

بدھ 9 مئی 2018 18:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر درشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا گیا جو خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں مختلف شعبوں پر ٹیکس کم کیا گیا ہے جبکہ زراعت کے شعبہ کو ٹیکس فری کر دیا گیا ہے جس سے کاشتکار خوشحال ہو گا اور ملک ترقی کرے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بجٹ سے سرمایہ کار بھی خوش ہیں۔ ڈاکٹر درشن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے موجودہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 10 فیصد اضافہ کی تجویز ہے جو خوش آئند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ 1947ء میں قیام پاکستان کے وقت جو بنگلہ دیشی پاکستان آئے ہیں ان کو قومی شناختی کارڈ جاری کیا جانا چاہئے ۔