چیف کمشنر آفتاب اکبر درانی کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد پولیس کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پر وگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 18:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد پولیس کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پر وگرام برائے سال 2018-19ء کے تحت چار ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن کیلئے نئے مالی سال میں رقم مختص کی گئی ہے۔ اجلاس میں انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

چیف کمشنر اسلام آبا د نے ہدایت کی کہ ان ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون جلد سے جلد بنا کر متعلقہ فورم سے منظوری لی جائے تاکہ نئے مالی سال میں اس پر عملدرآمد ہو۔

(جاری ہے)

جن ترقیاتی منصوبوں کیلئے نئے مالی سال میں رقم مختص ہوئی ان میں فیز ٹو میں ماڈل پولیس سٹیشن کا قیام جس کیلئے 200.000 ملین روپے مختص ہوئے۔ ریپڈ رسپانس فورس کے قیام کیلئے بیرکس، ایڈمنسٹریشن بلاک، ٹریننگ اور اکاموڈیشن کی تعمیر کیلئے 400.000 ملین روپے مختص ہوئے، نئی بنائی گئی انسداد ہنگامہ آرائی (اینٹی رائیٹس) فورس کیلئے رہائشی اور دفتری بلڈنگ کی تعمیر جس کیلئے 1000 ملین روپے مختص ہوئے اور پولیس کیلئے 200 بیڈز پر مشتمل پولیس ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں جن کیلئے 1000 ملین روپے مختص ہوئے ان منصوبوں پر اگلے مالی سال کام شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :