جرمن کمپنیاں ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں،امریکی سفیر کا انتباہ

ایران پر پابندیاں نافذ ہو چکی، غیر ملکی اداروے چند ماہ میںروبار سمیٹ لیں،امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن

بدھ 9 مئی 2018 19:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) امریکا نے جرمنی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہجرمنی کمپنیاں ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں،ایران پر پابندیاں نافذ ہو چکی غیر ملکی اداروں کے پاس کاروبار سمیٹنے کے لئے چند ماہ کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے اپنے انخلا کے بعد ایران میں سرگرم جرمن کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں۔

برلن میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینل کے مطابق جرمن اداروں کو فوری طور پر ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دینا چاہییں۔ ادھر امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ نافذ ہو چکی ہیں اور ایران میں کام کرنے والے غیرملکی اداروں کے پاس صرف چند ماہ کا وقت ہے کہ وہ وہاں اپنے کاروبار بند کر دیں۔

متعلقہ عنوان :