شام میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی، میزائل حملے میں 9 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی

بدھ 9 مئی 2018 21:54

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) شام میں اسرائیلی فضائیہ کے میزائل حملے میں 9 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں نو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں اسلحہ اسٹورزکونشانہ بنایاگیا،دوسری جانب شام نے دو اسرائیلی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، شامی حکام کے مطابق شام کی ایئر ڈیفنس نے دمشق کے نزدیک الکسوہ کے علاقے میں دو اسرائیلی میزائل تباہ کردیئے ہیں