قصور،مویشی چور گینگ کی2ارکان گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمہ درج

بدھ 9 مئی 2018 21:34

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی کارروائی ،مویشی چور گینگ کے دوارکان اسلم اور عارف گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق بدوجیونا کے رہائشی محمد آصف نے تھانہ سٹی چونیاں پولیس کو بتایا کہ آئے روز ہمارے گائوں سے بھیڑ بکریاں اور دیگر مویشی چوری ہورہے ہیں ،گزشتہ روز بھی ہماری ایک بکری چوری ہو گئی ہے، جس پر تھانہ سٹی چونیاںکے ایس ایچ او محمد یاسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اسلم اور عارف کو گرفتارکرکے چوری ہوئی بکری اور دو عدد پسٹل برآمد کرلئے ہیں، ملزمان نے مویشی چوری کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :