کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون ہر قدم پر جاری رکھیں گے،میر لیاقت علی لہڑی

بدھ 9 مئی 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون ہر قدم پر جاری رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار سیاسی وقبائلی رہنما ء میر لیاقت علی لہڑی نے گزشتہ روز ملاقات کیلئے آنیوالے فٹبال کھلاڑی جنید احمد مشوانی ودیگر لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ،یاد رہے کہ جنید احمد مشوانی جنکا تعلق پنجپائی ضلع کوئٹہ سے ہے جوکہ فٹبال کے انٹرنیشنل اور ہونہار کھلاڑی ہے جوکہ 2014میں سنگاپور 2017میں شکاگو ،امریکہ ،ناروے،چائنا میں اپنی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ٹرافی اور گولڈ میڈل لانے والے کھلاڑی ہیں ،چونکہ چند روز بعد جنید مشوانی روس جارہے ہیں اور میر لیاقت علی لہڑی نے اسے نقد مبلغ 20ہزار روپے اعزازیہ دیا۔