ہری پور کے 600 موضعات کو سوئی گیس فراہم کر کے شہید والد کا مشن پورا کر دیا ، عوامی خدمت کا وعدہ ایفا کر دکھایا ہے۔ بابر نواز خان

بدھ 9 مئی 2018 23:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے وعدہ کو ایفا کر دکھایا ہے، عوام کی عدالت میں سرخرو ہو چکے ہیں، 600 موضعات کو سوئی گیس جیسی نعمت فراہم کر کے شہید والد کا مشن پورا کر دیا ہے، پنیاں تا سری 9 کلومیٹر سوئی گیس کی لائن اور گیس کا شعلہ سیاسی حریفوں کے جھوٹے بیانات کا جواب دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع سری کے مقام پر اہلیان سری، پنڈوری، گدوالیاں، پنیاں کالا پنڈ دیگر ملحقہ موضعات کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی قلیل وقت میں شہید اختر نواز خان کے خاندان نے خدمت کی وہ مثال قائم کر دی ہے جو سیاسی حریف 70 سالہ دور اقتدار میں بھی نہیں کر سکے، ان کے حلقہ کے عوام گواہ ہیں کہ سوئی گیس اور بجلی کی مد میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔