سکھر، روہڑی میں سیپکو کا بجلی چوروں، نادہندگان کے خلاف آپریشن ، سینکڑووں غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

بدھ 9 مئی 2018 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) روہڑی میں سیپکو کا بجلی چوروں، نادہندگان کے خلاف آپریشن ، سینکڑووں غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئی,تاریں تحویل میں لے لی گئیں, کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کے واجبات کی وصولی تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد ڈواچ اور ایس ای سکھر اکبر درانی کی ہدایات پر سیپکو نے روہڑی میں بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں مسان روڈ, ڈھک بازار اور قاضی محلہ ودیگر میں سیپکو کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سیکڑوں کی تعداد میں غیرقانونی کنڈا کنیکشن کاٹ دیئے اور تاریں تحویل میں لے لیں رابطے پر ایکسیئن روہڑی میر احمد شیخ اور ایس ڈی او عبداللہ کھوسو نے بتایا کہ گذشتہ دو روز سے جاری آپریشن کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں غیرقانونی کنیکشن منقطع کیے گئے ہیں اور واجبات کی مد میں لاکھوں روپے کی وصولی کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :