سکھر، سہیون شریف میں دم گھنٹے سے جاں بحق 11زائرین کی میتیں ورثاء کے حوالے

بدھ 9 مئی 2018 22:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سہیون شریف میں دم گھنٹے سے جاں بحق 11زائرین کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ، ایدھی زرائع کے مطابق درگاہ لال شہباز قلندر کے عرس مبارک میں 5 مئی سے 8 مئی تک گرمی اورحبس سے ڈم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میت کو ورثہ کے حوالے کیا گیا 3 لاوارث میتوں کو سہون میں دفن کیا اور 6 میتوں کو ایدھی موبائیل سردخانہ میں رکھی گئی جبکہ 350 مریضوں کو طبی امداد کی گئی 40 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔