بھارت،غبار آلودآندھی اور طوفان بادوباراں سے دیواریں منہدم،5افراد زخمی

بدھ 9 مئی 2018 23:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بھارتی دارالحکومت دہلی سمیت مختلف علاقوں میں گردوغبار آلودآندھی اور طوفان بادوباراں سے دیواریں منہدم اور 5افراد زخمی ہو گئے۔بھارت میڈیا کے مطابق بھارت دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گردوغبار آلودآندھی اور طوفانی بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

مغربی یوپی کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔

اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی طوفانی ہواو?ں کے ساتھ بارش اور کوہستانی علاقوں میں ڑالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ہلی میں طوفان بادوباراں کے نتیجے میں بدر پور علاقے کے مٹکے والی گلی میں زیر تعمیر 5منزلہ عمارت کی دیواردوسرے مکان پر جاگری۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایمس ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔