راولپنڈی، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلے،بارود برآمدگی اور قتل سمیت دیگر مقدمات میں کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی

بدھ 9 مئی 2018 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے پولیس مقابلے،بارود برآمدگی اور قتل سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں طلب کرکے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں نامزد ملزم امجدکیخلاف سماعت 19 مئی، بارودبرآمدگی کے مقدمات میںنامزدملزمان اختر اور عبدالرزاق کیخلاف سماعت 16 مئی جبکہ قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزمان امتیاز وغیرہ کیخلاف سماعت 16 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے تمام مقدمات میں شہادت طلب کرلیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :