محکمہ لائیوسٹاک نے گزشتہ ماہ اپریل میں ڈویژن بھر کے دو لاکھ 9ہزار304جانوروں کی مفت ویکسینیشن کر دی

بدھ 9 مئی 2018 23:55

محکمہ لائیوسٹاک نے گزشتہ ماہ اپریل میں ڈویژن بھر کے دو لاکھ 9ہزار304جانوروں ..
فیصل آباد ۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک نے گزشتہ ماہ اپریل میں ڈویژن بھر کے دو لاکھ 9ہزار304جانوروں کی مفت ویکسینیشن کر دی ۔یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 38ہزار577،چنیوٹ میں 30ہزار10،جھنگ میں 31ہزار670اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لاکھ 9ہزار47جانوروں کو گل گھوٹو،منہ کھر،انتڑیوں کے زہر،کاٹا،رانی کھیت ودیگر بیماریوں سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ پروگرام کے تحت جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :