واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں ورنہ آپکا فون دھماکے سے پھٹ سکتا ہے

واٹس ایپ میں سنجیدہ قسم کا وائرس آ چکا ہے جس کے باعث موبائل فون فون دھماکے سے پھٹ سکتا ہے،واٹس ایپ نے وارننگ جاری کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 مئی 2018 22:05

واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں ورنہ آپکا فون دھماکے سے پھٹ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09 مئی 2018ء ) :واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں ورنہ آپکا فون دھماکے سے پھٹ سکتا ہے۔ واٹس ایپ میں سنجیدہ قسم کا وائرس آ چکا ہے جس کے باعث موبائل فون فون دھماکے سے پھٹ سکتا ہے،واٹس ایپ نے وارننگ جاری کر دی۔ ۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی سہولتوں کے باعث اب مختلف لوگوں نے واٹس ایپ سے چیٹنگ اور تصویری مواد کے تبادلے کے علاوہ بھی بہت سے مفید کام لینا شروع کر دئیے ہیں۔جس کے باعث روز بروز واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اور دستیاب معلومات کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین موجود ہیں جو واٹس ایپ کے مختلف فیچرز سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

تاہم اب واٹس ایپ میں کچھ مسائل بھی آنا شروع ہو چکے ہیں جس کے بعد صارفین نے واٹس ایپ کے استعمال میں احتیاط برتنا شروع کر دی ہے۔کچھ روز سے واٹس پر ایک مخصوص قسم کا میسج بھی وائرل ہو رہا تھا جس میں موجود سیاہ دائرے کو چھونے سے واٹس ایپ ہینگ ہو جاتا ہے تاہم واٹس ایپ انتظامیہ نے اس حوالے سے احتیاطی پیغام جاری کرتے ہوئے صارفین کو اس سیاہ دائرے کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تا ہم نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک اور انتہائی خطرناک وائرس آ چکا ہے جو میسجز کی صورت میں صارفین تک پہنچ سکتا ہے۔اس وائرس سے صارف کا موبائل فون دھماکے سے پھٹ بھی سکتا ہے۔اس حوالے سے واٹس ایپ نے صارفین کو احتیاط برتنے کا کہا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :