
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اپنے وکیل کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، طویل قید سے بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہونے کا بھی خطرہ موجود ہے، موقف
فیصل علوی
جمعہ 9 مئی 2025
11:41

(جاری ہے)
درخواست گزار کے مطابق طویل قید سے صحت خراب ہونے کا بھی خطرہ موجود ہے۔
سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو اس متعلق درخواست دی مگر اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں قید کے دوران پرزن رولز کی خلاف ورزی نہیں کی۔علی امین نے درخواست پر موقف اپنایا کہ سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات میں طویل قید سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ اس طرح کی قید سے بچنے کیلئے آئین میں پے رول پر رہائی کی ریمیڈی موجود ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان یقین دہانی کراتے ہیں کہ پے رول پر رہائی کی شرائط پر عمل کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا میں وزیراعظم سے کہتا ہوں اب ان کاکوئی وزیر خیبرپختونخوا ہ میں داخل ہوکر دکھائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں پولیس نے انہیں گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا تھا۔اس موقع پرعلی امین گنداپورکی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں ہمیں کوئی راستہ بتائیں۔ پنجاب پولیس نے مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کرنے سے روکاتھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہوکر دکھائے، موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے۔
مزید اہم خبریں
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع کا حل کیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.