محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 00:05

لالہ موسیٰ ۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر گوجرانوالہ سردار اکبر، ڈائریکٹر ٹریننگز ڈاکٹر ظہورنے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بتایا کہ ٹریننگ پروگرام کے تحت فیلڈ آفیسر ز کو زرعی زمینوں کے سیمپل اکٹھے کرنے کے حوالے سے ملٹی میڈیا اور فیلڈ میں خصوصی تربیت دی گئی اور انہیں جدید طریقہ ہائے کار بارے آگاہ کیا گیا۔

ڈائریکٹر گوجرانوالہ سردار اکبر، ڈائریکٹر ٹریننگز ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد فیلڈ افسران کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ ماہرین کے سفارش کردہ طریقہ کار کے مطابق زرعی زمینوں کے نمونہ جات حاصل اکٹھے کر سکیں۔ا نہوںنے ہدایت کی کہ زراعت آفیسر ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کی بہتر ٹریننگز کا سلسلہ جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :