سعودی عرب تاریکی میں ڈوب گیا

سعودی عرب کا دارلحکومت ریاض گزشتہ روز 24 گھنٹے گردو غبار کے طوفان کی لپیٹ میں رہا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 10 مئی 2018 09:54

سعودی عرب تاریکی میں ڈوب گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سعودی عرب کا دارالحکومت گزشتہ روز بدھ کو 24 گھنٹے کے لیے گروغبار کے طوفان کی ذد میں رہا جسکے باعث ریاض پورا دن تاریکی میں ڈوبا رہا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ طوفان بدھ کی صبح 3 بجے شروع ہوا تھا اور شام 6 بجے تک جاری رہا تھا ۔ منظر عام صاف نہ ہونے پر ڈارئیوروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔

شام 6 بجے کچھ گرج چمک اورمعمولی سی بوندا باندی ہوئی۔ اس قبل بھی منگل کے روز سعودی عرب کے مقد س شہر مدینہ منورہ کے علاوہ 6 شہروں میں گردوغبار کے طوفان اور طوفانی بارشوں کے باعث شہریوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا تھا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے علاوہ ریاست کے 6 شہروں میں گردوغبار کو طوفان عصر کے بعد شروع ہوا تھا جبکہ مغرب کے بعد بارش نے تمام علاقوں کو جل تھل کرکے رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کی مطابق موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا کیونکہ یہ بارشیں سیلابی ریلوں کی صورت اختیار کر سکتی ہیں ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی ریجن ، تبوک اورحائل سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔

مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے تھے تاہم ریاض سے اس طوفان کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید کے مطابق یہ صورتحال ہلکی یا تیز بارش میں تبدیل نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ریاض کے عوام کو گرد کے اس طوفان سے نجات حاصل ہوجاتی تو لوگ راحت کا سانس لیتے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایام میں بھی ریاست کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ساتھ سیلابی بارشوں کا امکان ہے ۔ اس لیے شہری بِلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھروں سے باہر نکلنا مقصود تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف ، مدینہ منورہ، مکہ، حائل، القصیم ، ریاض، الشرقیہ، الباحہ، عسیر، جازان اور کویت بھی بارش کی زد میں ہونگے۔ یہ بارشیں کئی دن تک جاری رہیں گی ۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی رہیں گی ۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار ہوگی۔