ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، میزائل حملے کا صحیح وقت پر جواب دیںگے، سعودی وزیر خارجہ

جمعرات 10 مئی 2018 10:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے مملکت پر میزائل حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل حملے کا صحیح وقت پر جواب دیںگے۔ سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دارالحکومت پر گرائے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں جو اس نے حوثیوں کے حوالے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس قسم کا رویہ ناقابل قبول ہے اور بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہم صحیح وقت پر اس کا جواب دیں گے۔ ہم ایران کے ساتھ براہ راست تصادم سے ہر قیمت پر بچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایران کو اس قسم کے رویئے کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیںگے۔ اس کا یہ رویہ اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :