رمضان المبارک کے دوران چار کروڑ معتمرین کیلئے ٹرانسپورٹ منصوبہ تیار

جمعرات 10 مئی 2018 10:20

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران پانچوں فرض نمازوں میں شرکت کے خواہشمند معتمرین کو حرم شریف لانے اور واپس لے جانے کے لئے خصوصی پروگرام تیار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی زیرصدارت میں منقدہ اجلاس میں مرکزی حج کمیٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں چار کروڑ معتمرین کیلئے ٹرانسپورٹ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور اس انتظام کے تحت حرمین شریفین کے لئے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی جو معتمرین کو حرمین شریفین لائے اور واپس لے جائے گی۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے 2 ہزار بسیں چلائی جائیں گی جبکہ 2.5 ملین گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور پیدل چلنے والوں کے لئے سایہ دار گزر گاہیں مختص ہوں گی۔