دور حاضرکا کمرشل تھیٹر مزید بہتر ہوسکتا ہے ،

اس کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ‘ڈاکٹر اجمل ملک ہمیشہ اچھے اور معیاری کھیل پیش کئے جو میرے کیریئر کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں‘نامور ہدایتکار کی گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) تھیٹر کے نامور ہدایتکار ڈاکٹرا جمل ملک نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقاء اور بہتری کیلئے تمام فنکاروں ، ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں کو نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضرکا کمرشل تھیٹر اس سے مزید بہتر ہوسکتا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی بہتری کے لئے سب مل جل کر کام کریں تاکہ اچھے اور معیاری کھیل پیش کئے جائیں جو شائقین ڈرامہ کے زوق کے مطابق ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ تھیٹرپر بہت تنقید ہوتی ہے عوام کو جس چیز کی عادت ڈا ل دی گئی ہے وہ ڈرامہ سے نہیں نکالی جاسکتی۔ ڈانس کا مخالف نہیں ہوں مگر اچھا اور معیاری رقص دور حاضر کے ڈراموں کی ضرورت بن چکا ہے اس کو اگر ڈرامہ سے نکال دیا جائے تو تمام تھیٹروں پر تالے لگ جائیں گے اور ہزاروں افراد بے روز گار ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھے اور معیاری کھیل پیش کئے ہیں جو میرے کیریئر کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :