کاشتکاروں کو اروی کی فصل پر دیمک کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر فوری احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 13:36

فیصل آباد۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے اروی کی فصل پر دیمک کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر فوری احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اروی کی فصل کا بغور مشاہدہ کرتے رہیں اور دیمک کا حملہ محسوس ہوتے ہی اس پر کلور پائریفاس کا سپرے کیاجائے تاکہ اروی کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اروی کے کاشتکار فصل کی آبپاشی 6 سے 7 روز کے وقفہ سے کرتے رہیں تاہم اس میں درجہ حرارت میں کمی بیشی کے پیش نظر اضافہ یاکمی بھی کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مناسب دیکھ بھال سے اروی سمیت دیگر فصلات کی بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خود رو پودے بھی فصلات کو نقصان پہنچاتے ہیں لہٰذا گوڈی کرتے ہوئے ان خود رو پودوں کا بھی خاتمہ کردینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :