آم کے باغبانوں کو ڈائی بیک یا غذائی عناصر کی کمی کاشکار پودوں کو فوری ضروری کھادیں ڈالنے کی ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 13:36

فیصل آباد۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر آم کے باغبانوں کیلئے خصوصی سفارشات پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موسمی صورتحال کے باعث آم پر پھول نکلنے اورپھل بننے کا عمل متاثر ہواہے لہٰذا آم کے باغبان مختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ آم کے ایسے پودے جن پر پھول آچکے ہوں اور پھل بن چکا ہو ان کو نائٹروجنی کھاد بالکل نہ دی جائے البتہ پوٹاش والی کھاد اگر پھل کی برداشت کے بعد نہیں ڈالی گئی تو اس وقت ڈالی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایسے پودے جو ڈائی بیک یا غذائی عناصر کی کمی کا شکار ہوں ان میں نائٹروجنی کھاد ڈال کر نئی منزلیں لینے کے بعد فاسفورس اور پوٹاش والی کھادیں ڈال دینی چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عناصر صغیرہ ، بوران یا زنک کی کمی موجود ہو تو بوران کی کمی کو پوراکرنے کیلئے یورک ایسڈ بحساب 70سے 80گرام فی 100لیٹر پانی میں جبکہ زنک کی کمی کو پوراکرنے کیلئے زنک سلفیٹ بحساب 200گرام فی 100لیٹر پانی میں ملا کر اس کا سپرے کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :