طلبہ کوروڈ سیفٹی کا شعور ہونا چاہئے،ڈی ایس پی ٹریفک

جمعرات 10 مئی 2018 15:06

چیچہ وطنی۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال ریاض احمد نے کہا ہے کہ طلبہ کوروڈ سیفٹی کا شعور ہونا چاہئے، سڑک پر لگی ہوئی لائنیں اور نشانات کا علم ہونا چاہئے کہ وہ ہم سے کیا کہہ رہی ہیں، مقامی سکول میں طلبہ سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ روڈ سائن اور ٹریفک قوانین کا علم ہونا چاہئے کہ ہمیں سڑک پر کیسے چلنا ہے اور کہاں رکنا ہے، سڑک پر چلنے والے دوسرے شہریوں کا احترام کرنا ہے، موٹر سائیکل چلاتے وقت سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال کریں، انہوں نے طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا، آخرمیں سکول پرنسپل نے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد اورضلعی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹریفک پولیس نے طلبہ کو اہم معلوم دیں، قبل ازیںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عاطف اکرام کی جانب سے سکول میں روڈ سیفٹی اورٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔