تاریخی حقائق مسخ کرنے والے لوگوں کے خلاف آواز بلند کی جانا چاہیے،وائٹ ہائوس

ٹرمپ کے ایلچی کی عالمی رابطہ اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات،ہولوکاسٹ سے متعلق موقف کا خیر مقدم

جمعرات 10 مئی 2018 15:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امن ایلچی جیسن گرین بلاٹ نے عالمی رابطہ اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے اور ان سے مشرقِ اوسط کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ گرین بلاٹ نے ڈاکٹر محمد العیسیٰ کے ہولو کاسٹ سے متعلق مؤقف کی تائید کی اور اس کو سراہا کہ اس کی اہمیت سے انکار ی یا تاریخی حقائق کو مسخ کرنے والے لوگوں کے خلاف آواز بلند کی جانا چاہیے۔

انھوں نے ڈاکٹر العیسیٰ کے جنوری 2018ء میں امریکا کے ہولوکاسٹ میموریل میوزیم کو لکھے گئے خط میں بیان کردہ اصولو ں کی بھی تائید کی ہے اور بالخصوص ان کے اس بیان کا اعادہ کیا کہ ہولوکاسٹ نے ایک واقعے کے طور پر انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی ہولناکیوں کا کوئی بھی منصفانہ ذہن کا حامل امن پسند شخص انکار کرسکتا ہے اور نہ ان کی اہمیت کو کم کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی صحیح الذہن شخص اس بہیمانہ جرم کو تسلیم کرے گا اور نہ اس کے بارے میں کسی قسم کی ہمدردی کا اظہار کرسکتا ہیاور نہ اس کی بہمیت میں کمی کرسکتا ہے۔عالمی رابطہ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اگلے روز واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق قریب پالیسی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کلیدی تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا ہولو کاسٹ کی تاریخی اہمیت اور اس کے انسانیت پر اثرات کا انکار نہیں کرسکتی ہے اور ہم اس واقعے کی اہمیت کو بھی کم نہیں کرسکتے ہیں ۔