کسی کی نقل کرکے اداکاری کرنا فن کی تذلیل ہے‘ظفربارو

جمعرات 10 مئی 2018 15:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) معروف کامیڈین ظفر باوا نے کہا ہے کہ کسی کی نقل کرکے اداکاری کرنا فن کی تذلیل ہے اچھا آرٹسٹ وہ ہے جو اپنی خداداد صلاحیتیوں کو منوا سکے ،’’آئی این پی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بفضل تعالیٰ پوری دنیا میں پاکستانی فنکار کا توڑ نہیں ہے آھ غیر جانبدارانہ مقابلہ کروایا جائے تو فن کی دنیا میں بھی پاکستان کی جیت ہو گی بھارت میںشوبز انڈسٹری نے جتنی ترقی کی ہے پاکستان میں اسکی صرف مثالیں ہی دی جاسکتی ہیں لیکن محدود وسائل کے باوجود بھی بھارت ہمارے فنکاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :