پارلیمنٹ جسے بلائے اسے آنا چاہیے، لوگ مزارات پر روحانی تسکین کے لئے جاتے ہیں سیاسی مقصد کے لئے نہیں ،کیپٹن (ر) صفدر

جمعرات 10 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جس کے سامنے تمام ادارے جوابدہ ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر اس معاملہ پر اپنا واضح بیان دے چکا ہوں۔ بڑے سے بڑے ادارے پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں اس لئے پارلیمنٹ جسے بلائے اسے آنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیکن لوگ مزارات پر روحانی تسکین اور اصلاح کے لئے جاتے ہیں، سیاسی مقصد کے لئے نہیں جاتے۔

متعلقہ عنوان :