مفتی محمدنعیم انڈونشین صدر کی دعوت پرانڈونیشیا پہنچ گئے

جکارتہ میں صدر جوکوویدود سے ملاقات اور اتحاد امت مشاورتی اجلاس میں شرکت کریںگے

جمعرات 10 مئی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم انڈونشین حکومت کی خصوصی دعوت پرانڈونشیا پہنچ گئے،جہاں وہ جید علماء کرام ، قراء عظام اور انڈونشین صدرجو کو ویدودو سے ملاقات اور اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ خصوصی مشاورتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق رئیس وشیخ الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمدنعیم انڈونشین صدرجو کو ویدودو کی دعوت پر اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ خصوصی مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر انڈو نیشیاء پہنچ گئے ،جکارتہ ائیرپورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے فضلاء اور سرکاری عہدیداروں نے ان کاشاندار استقبال کیا، ان کے ہمراہ جامعہ بنوریہ کے نائب رئیس مولانا نعمان نعیم ،استاد مولانا فرقان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ انڈونشین حکومت اتحاد امت کی کوششوں میں مصروف ہے جو قابل ستائش ہیںاتحاد ویکجہتی مسلمہ کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،اتحاد امت مشاورتی اجلاس سے انشاء اللہ پوری امت مسلمہ کو فائدہ ہوگا، انہوںنے کہاکہ آج مسلم ممالک ہر قسم کی دولت سے مالا مال ہیں لیکن اتحاد ویکجہتی کے فقدان کی وجہ سے استحکام ترقی میں پیچھے رہ چکے ہیں ، اب بھی بحیثیت امت اتحاد و تنظیم کو یقینی نہ بنایا تو دنیا بھر میں مظلوم و مقہور مسلمانوں کی آرزوں کا خون ہوگااور پوری دنیائے اسلام پر مایوسی پھیلے گی اس لیے تمام مسلم ممالک کے ضروری ہے کہ وہ اپنے ممالک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کرکے اتحاد امت کو فروغ دیں الحمد اللہ اس حوالے سے سب سے پہلے پاکستانی علماء نے پیغام پاکستان کے نام سے متفقہ فتویٰ شائع کیا جس کے اثرات اب پورے عالم اسلام پر پڑھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :