پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ (کل) سے ڈبلن میں کھیلا جائیگا،

بارش میچ متاثر ہونے کا امکان ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کسی ٹیم سے مدمقابل ، میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس ہوم کنڈیشنز میں میزبان ٹیم آسان ثابت نہیں ہوگی، فوکس ہو کر کھیلنا پڑیگا،طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کا آئرلینڈ سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن اس کے باوجود حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے،وقار یونس اور یونس خان کا قومی ٹیم کو مشورہ

جمعرات 10 مئی 2018 19:39

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ (کل) سے ڈبلن میں کھیلا جائیگا،
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ (کلک)جمعہ سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لیے میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔قومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان ہے جب کہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیسٹ کیپ دیا جاسکتا ہے۔آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، بارش ہونے کی صورت میں میچ متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے قومیٹیم کو خبردار کیا ہے کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کا آئرلینڈ سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن اس کے باوجود حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہاکہ پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں آئرلینڈ سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود ہمیں مخالف ٹیم کو ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے، آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دراصل دبائو پاکستان پر ہی ہوگا،پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم رہ چکی جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے جارہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان ٹیم کو آئر لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیئے خبردار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں میزبان ٹیم آسان ثابت نہ ہوگی، فوکس ہو کر کھیلنا پڑے گا، آئر لینڈ کی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ، اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم تاریخی ٹیسٹ میچ کی وجہ سے بہت خوش اور پرجوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان ٹیم کو ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ مشکل کنڈیشنز میں آئر لینڈ کو ہرانا آسان ہدف نہیں ہے ۔وقار کا کہنا تھا کہ گیلی اور سبز کنڈیشنز میں کھیلنا پاکستان ٹیم کے لیئے آسان نہیں ہوگا ۔ نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فوکس ہو کر کھیلا جائے۔