بھارت،جہیز کے مطالبے پردلہا سمیت 4باراتی یر غمال

دلہن کا شادی سے انکار،معاملہ نہیں سلجھا تو یرغمالیوں کو حوالہ پولیس کیا جائے گا

جمعرات 10 مئی 2018 20:08

غازی آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بھارت میں نکاح کے دوران جہیز کے مطالبے پر دلہن والوں نے دلہا سمیت 4باراتی یر غمال بنا لئے،دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ،معاملہ نہیں سلجھا تو یرغمالیوں کو حوالہ پولیس کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر غازی آباد کی دادری کی نئی بستی میں نکاح کے دوران جہیز کے مطالبے پر دوسرے دن بھی دولہا سمیت 4باراتیوں کو دلہن والوں نے یرغمال بنائے رکھا۔

گزشتہ روز معاملہ پنچایت کے حوالے کیا گیا لیکن دولہا والے پنچایت میں نہیں پہنچے جس کے بعد دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔لڑکی کے اہل خانہ نے دولہا کے گھروالوں کو معاملہ حل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکے کی جانب سے کوئی شخص معاملہ حل کرانے کیلئے نہیں آیا تو تمام یرغمالیوں کو پولیس کے حوالے کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ہریانہ کے ضلع میوات کے مضافات میں دولہا وسیم بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا جہاں اس کا زبردست استقبال ہوا۔

شادی کی رسمیں ادا کرنے کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔ دلہن کی رخصتی کے وقت دولہا والوں کی جانب سے جہیز کے علاوہ مزید 60ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر دلہن کے گھر والے ناراض ہوگئے جبکہ شادی سے قبل لڑکی والے دولہا کے گھر والوں کو ایک لاکھ 12ہزار روپے ادا کرچکے تھے۔دونوں خاندانوں میں بات طول پکڑ گئی اور دلہن والوں نے دولہا سمیت 4باراتیوں کو یرغمال بنا لیا۔اطلا عات کے مطابق اہالیان محلہ اور دیگر ذمہ دار افراد نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :