نیب چیئرمین نے کیا غلط کیا ،ایک رپورٹ کی تصدیق کا کہا کوئی ریفرنس تو فائل نہیں کیا‘ قمر زمان کائرہ

نواز شریف کے وکیل ایک گواہ پر جرح کیلئے پندرہ ،پندرہ دن لگائیں گے تو تاخیر تو ہونی ہے ،رونا دھونا چھوڑیں اپنا کیس لڑیں

جمعرات 10 مئی 2018 20:26

نیب چیئرمین نے کیا غلط کیا ،ایک رپورٹ کی تصدیق کا کہا کوئی ریفرنس تو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب کے چیئرمین نے کیا غلط کیا کوئی ریفرنس تو فائل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب کے چیئرمین نے کیا غلط کیا انہوں نے صرف ایک رپورٹ کی تصدیق کا کہا ہے، نوازشریف کے خلاف کوئی ریفرنس تو نہیں بنادیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں پیشیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں تاخیر شریف خاندان کے وکلا ء کی وجہ سے ہورہی ہے، اگر ان کے وکیل ایک گواہ پر جرح کے لیے پندرہ ،پندرہ دن لگائیں گے تو تاخیر تو ہونی ہے ۔میاں صاحب رونا دھونا چھوڑیں اپنا کیس لڑیں۔