پشاور،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل کادورہ

قیدیوں کے لیے تیار ہونیوالی خوراک کو مزید بہتر بنانے اور ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل کادورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جیل کے احاطو ں، ہسپتال ، لنگر خانہ ودیگر مقامات کا معائنہ کیا اورقیدیوں کے لیے لنگر خانے میں تیار ہونیوالی خوراک کو مزید بہتر بنانے اور ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین خان میانخیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کے مختلف احاطوں میں جا کر قیدیوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سُنے ،لنگر خانے میں قیدیوں کیلئے پکائے جانے والے کھانے کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ معیاری خوراک قیدیوں کو فراہم کی جائے اورلنگر خانے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے قیدیوں کودی جانے والی تعلیم کے حوالے سے بھی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سنٹرل جیل ڈیرہ میں موجود ہسپتال کے مریضوں کے پاس جا کر انکی خیریت دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو کہا کہ وہ قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :