پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 17 مئی سے سکولوں میں چھٹیوں کے حکومتی اعلان کو مسترد کر دیا،8 جون کو گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 مئی 2018 19:23

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 مئی 2018ء) :پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 17 مئی سے سکولوں میں چھٹیوں کے حکومتی اعلان کو مسترد کر دیا،8 جون کو گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں سورج نے قہر برسانا شروع کر دیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی گرمیوں کی شدت کے باعث سکولز میں بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے تحت حکومت نے اس مسئلے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے وقت سے پہلے چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھُٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔

انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی اسکول تین ماہ کی اکٹھی فیس وصول نہیں کرے گا۔ اسکولوں میں لگائے گئے سمر کیمپ کی الگ سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔تا ہم تازہ ترین اور دستیاب معلومات کےمطابق پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 17 مئی سے سکولوں میں چھٹیوں کے حکومتی اعلان کو مسترد کر دیا،8 جون کو گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز کریں گے۔

اب انکاکہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے 17 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 8 جون سے شروع کی جائیں گی اور انکا اختتام 10 اگست کو ہو گا۔اس حوالے سے حکومت اور نجی سکولوں کے معاملات طے ہوں گے یا معاملہ مزید خرابی کی جانب جائے گا اور حکومت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے پڑیں گے اس کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے۔