ٹرمپ کے ایران ڈیل ختم کرنے سے خام تیل 2 فیصد مہنگا ہوگیا

جمعرات 10 مئی 2018 21:06

ٹرمپ کے ایران ڈیل ختم کرنے سے خام تیل 2 فیصد مہنگا ہوگیا
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل ختم کرنے کے اعلان سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی آئل کی قیمت 1.65 ڈالر بڑھ کر 70.71 اور یورپی آئل کی قیمت 1.95 ڈالر اضافے سے 76.80ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2015 میں برطانیہ،چین،جرمنی،روس اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام معطل کرنے کے عوض ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2016 میں ایران بڑا آئل ایکسپورٹر بن کر ابھرا تھا۔ٹرمپ کے ایران پرسخت پابندیاں لگانے کے اعلان سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوزکرنے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔