وزیراعلیٰ سندھ 1142 ارب روپے کا بجٹ پیش کریں گے

کراچی پھر کسی میگا پراجیکٹ سے محروم

جمعرات 10 مئی 2018 21:06

وزیراعلیٰ سندھ 1142 ارب روپے کا بجٹ پیش کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سندھ حکومت نے 1142 ارب روپے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار کرلیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ بجٹ پیش کریں گے،بجٹ میں کراچی کیلئے کوئی نیا میگا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 1142 ارب روپے کا بجٹ تیار کرلیا،ترقیاتی بجٹ 282 ارب کا ہوگا،نئی حکومت کیلئے 50 ارب کی ترقیاتی رقم رکھی گئی۔

(جاری ہے)

ترقیاتی بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل نہیں، کراچی کیلئے بھی کوئی نیا میگا پراجیکٹ نہیں ہوگا۔کے فور منصوبے کے لیے 4.2 ارب اور ایس تھری کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ملیر ندی موٹروے پراجیکٹ 46 ارب روپے سے تعمیر ہوگا۔این آئی ی وی ڈی کا بجٹ 5.8 ارب سے بڑھا کر 8.9 ارب روپے کردیا گیا ہے۔جبکہ انڈس اسپتال کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ میں ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 6.83 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :