سونم کپور کی شادی دھوم دھام سے ختم ہوئی تو اداکارہ نہیادھوپیا بھی خاموشی سے پیاگھر سدھار گئیں

جمعرات 10 مئی 2018 21:12

سونم کپور کی شادی دھوم دھام سے ختم ہوئی تو  اداکارہ نہیادھوپیا بھی خاموشی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) نامور بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کی شادی کے دوروز بعد ہی اداکارہ و میزبان نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہاہے، پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھے۔ بعدازاں دوروز قبل اداکارہ سونم کپور بھی آنند آہوجا کی ہوگئیں اور اب اداکارہ نیہا دھوپیا بھی خاموشی سیپیادیس سدھار گئیں۔

جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام پرشادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔نیہا دھوپیا نیانسٹاگرام پراپنی شادی کے فیصلے کو زندگی کا بہترین فیصلہ قراردیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے شوہراداکار انگد بیدی نے بھی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے لکھامیری بہترین دوست اب میری بیوی ہیں، ہیلومسز بیدی۔

(جاری ہے)

نیہا دھوپیا نے اپنے دوست اوراداکار انگد بیدی کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ تصویر میں نیہا دھوپیا گلابی رنگ کے لہنگے میں دلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر انگد بیدی بھی سفید شیروانی میں کچھ کم نہیں لگ رہے۔ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے بھی نیہا دھوپیا کی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے نیہا اور ان کے شوہر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا آج میری بہت اچھی دوست شادی کے بندھن میں بندھن میں بندھ گئی۔واضح رہے کہ اداکار کرن سنگھ بیدی نے فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ انہوں نے 2011 میں فلم فالتو کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :