عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناناریاست کی بنیادی ذمہ داری
ہے،محمدعاطف اب تمام ادارے ہر غریب کیسا تھ صحیح طریقے سے پیش آرہے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں ۔ جتنے بھی تعمیراتی کام ہورہے ہیں ، سب میرٹ پر ہیں اور ان میں نہ تو کوئی رشوت ہے نہ کمیشن اور نہ ہی سفارش،،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا
جمعرات 10 مئی 2018 22:23
(جاری ہے)
ادارے مکمل طور پر مفلوج کئے گئے تھے ، ہر چیز بکتا تھا اور حقدار کو اپنے حق کیلئے رشوت لینی پڑتی تھی آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صوبے میں امن قائم ہے ، ادارے ہر غریب کیسا تھ صحیح طریقے سے پیش آرہے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں ۔
جتنے بھی تعمیراتی کام ہورہے ہیں ، سب میرٹ پر ہیں اور ان میں نہ تو کوئی رشوت ہے نہ کمیشن اور نہ ہی سفارش۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ بنیادی فرق ہے پاکستان تحریک انصاف کی پانچ سالہ دور حکومت کا اور دوسری تمام پارٹیوںکی حکومتوں کا ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور ماضی کی سیاستدانوں نے عوام کیلئے بہت کم جبکہ اپنی جیبوں کیلئے بہت کام کیا ہے ۔ اور ان کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ابھی تک صرف 3ہزار ڈاکٹرز تھے اور پاکستان تحریک انصاف نے صرف پانچ سالوں میں مزید 6ہزار بھرتی کرکے ان کی تعداد 9ہزار تک پہنچائی۔ جبکہ سابقہ دور حکومت کے پانچ سالوں میں صرف 7ہزار اساتذہ بھرتی ہوئے تھے، مگر ہم نے 40ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا اور مزید 17ہزار اساتذہ اور بھی بھرتی ہورہے ہیں ، یہی وہ فرق ہے ہماری حکومت اور سابقہ حکومتوں میں ۔ ہم نے عوام کی بنیاد ی سہولیات صحت اور تعلیم پر خرچ کیا جن کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیاب عوام دوست پالیسیوں ، عظیم لیڈر شپ اور پارٹی منشور کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام سے صرف ووٹ نہیں، مکمل سپورٹ چاہیے ، کیونکہ عمران خان ہمارے ساتھ کھڑا ہے ، وہ ہمیں انصاف اور اپنا حق دلانا چا ہتا ہے اور اس ملک خداد اد سے کرپشن ، رشوت اور چوروں کا خاتمہ چاہتا ہے اس لئے ہم سب نے عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بنانا ہوگا تاکہ ہمار ا آنیوالا کل روشن اور تابنا ک ہو۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.