اِستقبال رمضان کانفرنس کل با دشاہی مسجد لاہور میں ہوگی

جمعرات 10 مئی 2018 22:34

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے خطیب ہاؤس میں علماء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہی مسجد لاہور میں استقبال رمضان کانفرنس کل ٹھیک ساڑھے بارہ بجے دن بوقت جمعہ کو بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہور ہی ہے ، جبکہ مہمانان خصوصی میں صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری،سیکرٹری اوقاف اعجاز احمد خان ،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ہوں گے، کانفرنس میں رمضان المبارک کی آمد اور استقبال کے حوالے سے تمام مسالک کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور مہمانان گرامی شرکت و خطاب کریں گے، رمضان المبارک کا ماہ مبارک جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمت اوران کی مغفرت فرماتے ہیں ،یہ بخشش کا مہینہ ہے،عظموں کا مہینہ ہے ،اور اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار طلب کرنے کا مہینہ ہے ،اس ماہ مبارک کے استقبال کے سلسلہ میں تاریخی عالمگیری باد شاہی مسجد لاہور میں کانفرنس کا نعقاد کیا جا رہا ہے ، تمام اہل اسلام سے گذارش ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوں ۔