سندھ حکومت کا بلدیاتی نمائندوں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کا فیصلہ

یونین کونسلزکو ماہانہ 2 لاکھ کے بجائے 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی

جمعرات 10 مئی 2018 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی تمام یونین کونسلزکو ماہانہ 2 لاکھ کے بجائے 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی ۔ مالی طورپر یونین کونسلز کوبااختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جام خان شورو نے کہا کہ فیصلہ شریک چیئرمین آصف علی زاردی اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کے وسائل بڑھانے کا مقصد عوام کو فوری ریلیف دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کے پا س اب اتنے پیسے ہوں گے انھیں اپنے مسائل حل کرنے کیلیے کسی اور کی طرف نہیں دیکھناپڑے گا۔