جرائم پیشہ عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈی پی او ساہیوال

جمعرات 10 مئی 2018 23:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے ایس ایچ اوز ضلع سے میٹنگ کرکے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام وسائل ، صلاحیتیں ، عزائم اور قربانیاں عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی اور امن کے فروغ کے لیے بلا تعطل جاری و ساری رہیں گی۔ ضلع ساہیوا ل کو جرائم سے پاک ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ماہ اپریل میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے بتلایا کہ ضلع ہذا میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات کے 71 اورناجائزاسلحہ کے 80 مقد مات درج کیے۔

(جاری ہے)

اورملزمان کے قبضہ سے 1343 لیٹرشراب معہ13 عدد چالو بھٹیاں،13ڈرم شراب،18.516کلوگرام چرس,اورناجائزاسلحہ میںبندوق /رائفل4عدد پسٹل30بور61عدد ،ریوالور32 بور13عدد،کاربین2عدد، اورگولیاں260 برآمد کی گئیں ہیں۔ قمار بازی کی07مقدمات میں45ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ماہ اپریل کے دوران A کٹیگری کی52شتہاری مجرمانB کیٹگری کے 46مجرمان اشتہاری کوگرفتار کیا گیا۔

جبکہ A/Bکیٹگری کی42عدالتی مفروران کو گرفتارکیا گیا۔مزید انہوں نے بتلایا کہ عارضی قیام گاہ کے 43مقدمات,سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر23مقدمات حساس مقامات سکیورٹی کے 08مقدمات اور وال چاکنگ کے 57مقدمات درج کئے گئے ۔ چوری ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ مویشی ،سرقہ عام وغیرہ کے مقدمات میںگرفتارملزمان سے ماہ اپریل میںٹوٹل 6193950/-روپے ریکورکئے گئے۔مزید انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :