پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں

سیل کیا گیاساس پروڈکشن یونٹ قانونی تقاضے پورے کیے بغیرخود ہی کھولنے پر دوبارہ سیل،مقدمہ درج ،مشنری ضبط چار سو کلومضر صحت تیار ساس،100کلو ناقص سٹارچ ، بھاری مقدا ر میں کیمیکلز اور مضر صحت رنگ برآمد کر کے تلف ناقص انتظاما ت پر متعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے ،50 کووارننگ نوٹس جاری، عمل نہ کرنے پر کاروائی ہو گی

جمعرات 10 مئی 2018 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہورمیںکاروائیاں کرتے ہوئے زائدامعیاد اشیاء خورونوش فروخت کرنے اور لائنس کی عدم موجودگی راحت بیکری جبکہ غیر قانونی طور پر ڈی سیل کر کے کام کر نے پر ساس پروڈکشن یونٹ کو سربمہرکر دیا۔قانون کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شالیمار ٹائو ن میں کا روائی کرتے ہوئے ڈیسنٹ فوڈز ساس پروڈکشن یو نٹ کو خود سے ڈی سیل کر کے کام کرنے پر دوبارہ سیل کر دیا ۔قانون کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ 400 کلو گرام مضر صحت تیار ساس ، 100 کلو گرام نا قص سٹارچ ، بھاری مقد ار میں کیمکلز ، مضر صحت رنگ ا ور مشنری ضبط کر لی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے ساس پروڈکشن یونٹ کو چند دن پہلے مضر صحت کیمیکلز ،مصنوئی فلورز اور انڈسٹریل کلرز سے ساس تیار کرنے ،پروڈکشن ایریا میں گندگی کے ڈھیر ہونے پر سیل کیا گیا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیلوں سے چھٹر چھاڑ کرنا قانون جرم ہے۔ ڈی سیل کرنے کا اختیار صرف پنجاب فوڈ ا تھارٹی کی ٹیمز کے پاس ہے۔دوسری جانب ہر بنس پورہ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے راحت بیکرزکو زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت،گندے زنگ آلودہ فریزر میں اشیا ء خورو نوش رکھنے ، ناقص انتظامات اورحشرات کی بھرمار،لائنس،رکارڈ کی عدم موجودگی اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی سیل کر دیا گیا۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ز،ناقص تیل کے استعمال کرنے ،کھلے کوڑا دان کی موجودگی اور حشرات کی بہتات بھاری جرمانے عائد کئے ۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 50فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :