جامعہ بلوچستان کے کانوکیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 10 مئی 2018 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) جامعہ بلوچستان کے کانوکیشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا جس میں ڈین اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر اکرم دوست، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیئند خان جمالدینی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین ، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی ، ڈی جی سٹوڈنٹس افیئرز ولی الرحمن، ڈاکٹر صوبیہ رمضان ، ڈی پی آر امیر حمزہ، پی ایس وی سی محمد یحییٰ چیف سکیورٹی انچارج محمد نعیم اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں کانووکیشن سال 2018 کے انتظامات تیاری طریقہ کار اور مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا مختلف فیصلے کئے گئے جس کے تحت کانووکیشن 15 مئی 2018 کو منعقد کیا جائیگا۔ فل ڈریس ریہرسل 13 مئی کو منعقد کی جائیگی جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ڈگری سمیت مختلف شعبہ جات کے ماسٹر ڈگری تقسیم کیئے جائینگے جس کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان محمد خان اچکزئی ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ تقریب تقسیم اسناد جہاں طلباء و طالبات کیلئے بڑی اہمیت کا عامل ہوتا ہیں جسے ان کی محنت کا پھل اصل ڈگری کی صورت میں ملتی ہے وہاں ان کے والدین کیلئے بھی بڑی خوشی کا مقام ہوتا ہے کہ ان کے بچے عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں اور ایسے والدین بڑے احترام کے قابل ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو یونیورسٹی سطح کی تعلیم فراہم کرتے ہیں اور یونیورسٹی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر برس بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیمی ڈگری ایواز کرتی ہے اور معاشرے کو ہنر مند انسانی وسائل فراہم کرتی ہیں۔