ڈی پی اوکا مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات، سہولتوں کا جائزہ لیا

جمعہ 11 مئی 2018 11:10

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے ضلع کے مختلف گندم خریداری کے مراکز کا اچانک دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کسانوںاور کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر محمود باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے ، ڈی پی اوقصور نے مصطفی آباد اور شہرقصور میں واقع گندم خریداری کے مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ مقامی تھانوں کی پولیس کو تحفظ فراہم کرنے احکامات جاری کیے گئے ہیں ضلع بھر کے تما م مراکز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںتمام مراکز کی سکیورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے اور کسانوں کی شکایات کے حوالے تمام مراکز پر پولیس کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ،انہوں نے محکمہ فوڈ کے افسران کو باردانہ کی فراہمی میں مکمل شفافیت جبکہ متعلقہ پولیس افسران کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :