ٹرمپ کا امن کے لیے کردارانتہائی اہم،نوبل انعام دیا جائے،صدرجنوبی کوریا

ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر امریکی صدر انعام کے مستحق ہیں،بیان

جمعہ 11 مئی 2018 12:26

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام سے نوازنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرجزیرہ نما کوریا میں قیام امن کے زبردست خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مون جے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ کو شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری طویل محاذ آرائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ کے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی،

متعلقہ عنوان :