سوناکشی سنہاکوالالمپور میں فلم ’’ہپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکس بندی میں مصروف

جمعہ 11 مئی 2018 13:14

سوناکشی سنہاکوالالمپور میں فلم ’’ہپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکس بندی ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سوناکشی سنہا فلم ’’ہپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکس بندی کے لئے کوالالمپور میں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا ان دنوں فلم ’’ہپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکسبندی ملائشیاء کے دارلحکومت کوالالمپور میں کر رہی ہیں، اداکارہ گزشتہ روز یونیسیف کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے دہلی آئیں اور تقریب میں شرکت کے بعد فورا ہی کوالالمپور واپس چلی گئیں۔ فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، جیسی گل، ڈیانا پنٹیاور ڈینزل سمتھ شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں۔ فلم24اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :