چوتھا آل پاکستان عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے کھیلا جائیگا

منتخب ٹیم روواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ مئی 13:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھا آل پاکستان عبدالرزاق عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مختلف ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں، انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی- انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا جائیگا جو کہ جون میں کراچی میں لگا جائیگا، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم روواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی-

متعلقہ عنوان :