سعودی عرب میں عمرہ قوانین

کیا آپ سعودی عرب میں عمرہ قوانین سے واقف ہیں؟

جمعہ 11 مئی 2018 14:49

سعودی عرب میں عمرہ قوانین
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) کیا آپ عمرہ کرنے جا رہے ہیں اور اگر ہاں تو کیا آپ سعودی عرب کے عمرہ قوانین سے واقف ہیں ؟ اگر نہیں تو مزکورہ آرٹیکل پڑھ لیں کافی سہولت ہو سکتی ہے ۔عمرہ پر جانے سے پہلے ایجسی سے اس بات کی تصدیق ضرور کر لیں کہ آپکی رہائش گاہ کا بندوبست حرم شریف یا مسجد نبوی سے کتنی دور پر کیا گیا ہے ۔یاد رکھیں کہ حج يا عمرے پر ارض مقدس آنےوالوں کوکھانے پينے کی اشياءساتھ لانا منع ہے ،ڈبے والی ايسی اشياءجو بہت اچھی طرح سے پيک ہوں لائی جا سکتی ہيں سعودی عرب میں نشہ آور اشياءلانے کی ممانعت ہے، ذاتی استعمال کے لئے بھی نشہ آور اشياء نہیں لائی جاسکتیں کھانے کے ڈبوں پر چسپاں اسٹيکر کا مطالعہ ضروری ہے ، یہ ديکھ لیا جائے کہ آیا استعمال کی تاريخ باقی ہے یا ختم ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت عمرہ ويزہ مفت جاری کرتی ہے ۔ عمرہ ويزہ کی کسی سے کوئی فیس نہیں لی جاتی ، اس لیے اگر کوئی آپ سے ویزہ فیس مانگے تو فوری طور پر اسکے خلاف شکایت درج کروائیں ۔ عمرہ ويزے پر سعودی عرب آنے والا ریاست میں قیام کے دوران عمرے کے سوا کسی اور سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتا ۔ عمرہ ويزہ کی میعاد پاسپورٹ میں تحریر ہوتی ہے ۔ میعاد ختم ہوتے ہی ریاست میں آپکا کا قیام غیر قانونی ہو جاتا ہے ۔

يکم صفر سے عمرہ موسم کا آغاز ہوتا ہے ۔ ويزے میں درج مدت کے دوران زائرین ریاست میں قيام کے مجاز مانے جاتے ہے ۔ عمرہ ويزہ کی آخری تاريخ ماہ شعبان کا آخری دن ہوتا ہے ۔ حج يا عمرے پر آنيوالے اندرون ملک مقدس شہروں مکہ مکرمہ ، مدينہ منورہ ، جدہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات کے علاوہ کہیں نہیں جا سکتے ۔ زائرین ان شہروں کے سوا کسی اور جگہ کا سفر کرنے کے مجاز نہیں ہیں ۔

حج يا عمرے پر آنےوالے مندرجہ ذيل سفری وسائل ہی اختيار کر سکتے ہیں: 
سعودی عربین ائير لائنز کے طيارے 
 2۔ سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ساپٹکو 
 3۔ حج ٹرانسپورٹ کمپنیاں وزارت ٹرانسپورٹ کی اجازت يافتہ ٹيکسیاں 
4۔ اجازت يافتہ ادارہ يا کمپنی کسی بھی ٹرانسپورٹ ادارے کے ساتھ معاہدہ کر کے زائرین کو اپنی خدمت کے دائرے میں سفر کا بندوبست کر سکتی ہے ۔