پنجاب میں مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 1 ارب95کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج کے قیام (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 29 کروڑ 16 لاکھ ،مختلف شہروں میں اساتذہ کو تربیتی کورس کروانے کے ضمن میں 14 ٹریننگ اکیڈمیز کی تعمیر کیلئے 66 کروڑ 34 لاکھ کی منظوری دی گئی

جمعہ 11 مئی 2018 16:57

پنجاب میں مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 1 ارب95کروڑ روپے سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 64 ویں اجلاس میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 95کروڑ 50لاکھ 65 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی64ویں اجلاس میںجن2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج کے قیام (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 29 کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اساتذہ کو تربیتی کورس کروانے کے ضمن میں 14 ٹریننگ اکیڈمیز کی تعمیر کیلئے 66 کروڑ 34 لاکھ 55 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :