کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انکار پر بنگلادیشی حکام کا دل ٹوٹ گیا

آسٹریلیا جیسے بورڈ کو نفع نقصان سے ہٹ کر ٹیموں کی میزبانی کرنا چاہیے، ہم بھی کچھ ٹورز میں نفع نہ ہونے کے باوجود بعض ٹیموں کی میزبانی کرتے ہیں،بی سی بی چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری

جمعہ 11 مئی 2018 17:57

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انکار پر بنگلادیشی حکام کا دل ٹوٹ گیا
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے رواں برس بنگال ٹائیگرز کی میزبانی سے انکار پر بنگلادیشی حکام کا دل ہی ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہا کہ آسٹریلیا جیسے بورڈ کو نفع نقصان سے ہٹ کر ٹیموں کی میزبانی کرنا چاہیے، ہم بھی کچھ ٹورز میں نفع نہ ہونے کے باوجود بعض ٹیموں کی میزبانی کرتے ہیں، انھوں نے مثال دی کہ جب پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بنگلادیش کا رخ کرتی ہیں تب ہی انھیں منافع ہوتا ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے ٹور کی اس طرح منسوخی کو بھی توہین آمیز قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :